وفاقی حکومت نے اس سال بہترین بجٹ پیش کیا ہے بجٹ میں بلوچستان کے خشک سالی سے متاثر افراد کو بھی ریلیف پیکیج دے :سینئر نائب صدر عبداللہ اچکزئی

48

کوئٹہ 11 جون (اے پی پی): سینئر نائب صدر عبداللہ اچکزئی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اس کے لئے ملازمین کو مزید پیکیج دینا چاہیی ہے 2021-22 کا بجٹ بہترین بجٹ ہے چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر عبداللہ اچکزئی نے اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امپورٹڈ ایکسپورٹ سے وابستہ افراد اور کاروباری افراد اس سال اور پچھلے سال کوویڈ 19 سے شدید متاثر ہوئے ہے اور اس وقت صوبے میں خشک سالی بھی بہت ہے اس کے لئے وفاقی 2021-22 بجٹ میں بلوچستان کو ایک اچھا پیکیج دے جس سے صوبے کے متاثرہ تاجر برادری کے مسائل حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چمن تا کراچی سڑک کا جو منصوبہ بنایا ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے ہماری وفاقی حکومت سے درخواست ہے کے ایسے بھی دوسرے صوبوں کی طرح موٹر وے کی طر ح بنایا جائے کیوں کہ ان شاہراہوں پر دہشتگردی سے زیادہ اموات ہوئی ہے۔