ترقیاتی ادارہ ملتان میں ملازمین کے لیےکرونا ویکسین سنٹر قائم کر دیا گیا

37

 

ملتان، 15 جون (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آ غا محمد علی عباس  کی   ہدایت پر ترقیاتی ادارہ ملتان میں ملازمین کے لیےکرونا ویکسین سنٹر قائم کر دیا گیا،جہاں     ابھی تک  جن    ملازمین کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ان کی ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام ملازمین کرونا ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنائیں  تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسرے بھی محفوظ رہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اغا محمد علی عباس نے تمام ملازمین کو ویکسینیشن کی ہدایت کرتے ہوئے ویکسینیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی وارننگ دے دی ہے۔