ملتان :سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ شہر کا دورہ

15

ملتان 23 جون (اے پی پی ): سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ شہر کا دورہ ،شرقی اور منھروٹھہ میں جاری سیوریج، صاف پانی اور ٹف ٹائلز کی سکیموں کا معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں موجودپارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی۔سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ ٹف ٹائلز، سیوریج اور فیملی پارک تونسہ شریف میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ شہر کی بیوٹیفیکشن پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔ فیملی پارک بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو سستی اور بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ اُنھوںنے ٹھیکیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ کام کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ڈی جی خان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں تمام سہولیات مہیا کریں۔ جم میں تمام سامان مہیا کیا جائے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کفیٹریامکمل کیا جائے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ٹف ٹائلز ، سیوریج اور لائٹس پر بھر پور توجہ دی جائے پرُانی لائٹس کی جگہ نئی لائٹس لگائی جائیں۔تمام آفیسران منصوبو ں کی تکمیل تک فیلڈ میں منصوبوں کی بھر پور مانیٹرنگ کریں۔