اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔