وہاڑی، 29 جون ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ضلع وہاڑی میں سو فیصد ریونیو ریکوری ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں ریکارڈ ریونیو ریکوری کی ۔ زرعی انکم ٹیکس ایف بی آر (2020) کی 80لاکھ 72ہزار 55روپے ریکوری کی گئی۔ اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق علی، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عمر فاروق د یگر ریو نیو افسران اور سٹاف نے بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کیا۔
اجلاس میں اے ڈی سی ریو نیو اشفا ق الرحمن، اے ڈی سی جنرل خالدمحمود گیلانی، اے ڈی سی فنا نس مظفر خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے شرکت کی۔ اے سی بوریوالا عمر فاروق اور اے سی میلسی عبدالرزاق علی بذریعہ ویڈ یو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔











