شکرگڑھ؛ شہر اور گردونواح میں آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری  

167

شکرگڑھ،02 جولائی (اے پی پی):  شہر اور گردونواح میں آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری  ہے ، بارش سے گرمی میں نمایاں کمی ہوئی  ہے ۔ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا  ہے  اور  لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، بچے،  جوان، بوڑھے سب ٹھنڈی ہواؤں کا لطف اٹھا رہیں ہیں۔