اسلام آباد ،15 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر براۓ سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ آبی وسائل کے بارے میں تحقیقاتی کونسل اور سی ڈی اے نے تعاون کے ایک پروگرام پر دستخط کئے ہیں ۔
جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت مصنوعی طریقے سے زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ کے لیے مربوط نظام تیار ہو گا۔