ملتان،16جولائی(اے پی پی): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی عیدالاضحیٰ کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، کمپنی کی دو برس سے خراب مشینری شاہراہوں پرآنے کیلئے تیار ہے، کمپنی کی 14 اقسام کی گاڑیوں کے لئے خریدے گئے ٹائروں کی پہلی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے۔
ایم ڈی فخرالا سلام ڈوگر نے کمپنی ورکشاپ کا دورہ کیا اور کمپنی منیجرز داؤد مکی، آصف شبیر، عقیل احمد، عمر ان خان اور فہمیم لودھی بھی انکے ہمراہ تھے اوراسسٹنٹ منیجر کمیونی کیشن فریحہ ہاشمی، ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل سمیع اللہ اور ورکشاپ کا عملہ بھی موجود تھا۔ گاڑیوں کے لئے ٹائرز اور سپئیر پارٹس کی خریداری کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی کی گاڑیوں کے ٹائرز انتہائی ناکارہ ہو چکے تھے کمپنی کی گاڑیوں کے لئے1کروڑ70 لاکھ روپے کی لاگت سے490 ٹائرز خریدے جارہے ہیں اور کہا کنٹریکٹرز نے گاڑیوں کے لئے ٹائروں کی ترسیل شروع کر دی ہے، ٹائر خریدنے کے لئے دو کنٹریکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور کہا کہ کمپنی انتظامیہ نے دو سال سے اینٹوں پر کھڑی گاڑیوں کی مرمت کا بیڑا اٹھایا ہے،کمپنی ورکرز عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کے ذریعے شہریوں کے دل جیتیں گےایم ڈی نے کہا کہ کمپنی کارکردگی کے حوالے سے اہلیان ملتان کے معیار پر پورا اترے گی۔











