کوہلو؛ بارشوں سے تباہ کاریوں کا سلسلہ تھم گیا، امدادی کارروائیاں شروع

120

 کوہلو،16 جولائی (اے پی پی ): گزشتہ روز ہونے والے بارشوں سے تباہ کاریوں کا سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

لیویز حکام  کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایف سی اہلکار 36 گھنٹے گزرنے کے بعد تاحال بھی لاپتہ ہیں، ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

لیویز حکام  کے مطابق سیلابی ریلے میں رابطہ سڑکیں اور پل بہہ جانے سے کوہلو کا کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے ۔

رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری  نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی بھاری مشینری اور لیویز کی امدادی ٹیمیں سڑک کی بحالی کے لئے مصروف ہیں۔