ملتان،16 جولائی (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے گمشدہ 2 بہن بھائی حفاظتی تحویل میں لے لئے ۔حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ رُباب دختر منظر حسین، 10 سالہ حیدر رضا ولد منظر حسین شامل ہیں۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کو سیکورٹی سٹاف نیو ٹرمینل کی اطلاع پر جنرل بس اسٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا تھا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق دونوں بہن بھائی گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگ کر ملتان آگئے بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔











