اوکاڑہ:ضلعی کمیٹی ٰ برائے بحالی معذوراں کے زیر اہتمام187 خصوصی افراد میں 9لاکھ 35ہزار روپیہ کے امدادی چیک تقسیم

50

 

اوکاڑہ،16جولائی )اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرکے دفتر میں ضلعی کمیٹی برائے بحالی معذوراں کے زیر اہتمام معقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج، چیئرمین بیت المال کمیٹی ملک ذیشان بھٹی اورڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان نے 187 خصوصی افراد میں 9لاکھ 35ہزار روپیہ  کےامدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج، چیئرمین بیت المال کمیٹی ملک ذیشان بھٹی نے کہا کہ

پنجاب حکومت نے خصوصی افرادکو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس انداز میں خصوصی افراد کے لئے اقدامات کر رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ سرکاری ادارو ں کو سپیشل افراد کی معاونت اور راہنمائی کا پابند بنایا گیا ہے۔تقریب میں سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہبازساجد، معروف کالم نگارو  صدرسماجی تنظیم “ماڈا” مظہر رشید، سوشل ویلفیئر آفیسرعارف جج اور مینجر صنعت زار ذوالفقار علی ناز نے بھی چیک تقسیم کرنے میں معاونت کی۔