وہاڑی، 19 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی کا دورہ کیا اور کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف انداز سے جاری رکھا جائےامتحانی عملہ اپنے فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے، امتحانات کا بہترین طریقے سے انعقاد کر کے ہم اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔
اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی اور پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد صفدر رانا بھی موجود تھے۔











