شجاع آباد؛مختلف وارڈز میں تھیلہ جات تقسیم،اسسٹنٹ کمشنر کی عوام سے جانوروں کی آلائشیں تھیلہ جات میں ڈالنے کی اپیل

37

شجاع آباد، 19 جولائی (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد ہمراہ چیف آفیسر قاسم شکیل  نے شہر کے مختلف وارڈز میں تھیلہ جات تقسیم کیے اور عوام الناس کو آگاہی بھی دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ میری شجاع آباد کی عوام سے اپیل ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تھیلہ جات میں ڈال کر باہر رکھ دے، میونسپل کمیٹی شجاع آباد کا عملہ آئےگا اور تھیلہ اٹھا کر لے جائیگا، اس بارے میں آپ کا تعاون قابل ستائش ہوگا۔