موٹو ٹنل، از سر نو تعمیرکے بعد سیاحوں کا پسندیدہ سیاحتی مقام بن گیا

50

ایبٹ آباد،20جولائی(اے پی پی): ایوبیہ پائپ لائن ٹریک انگریز دور 1891میں تعمیر ہوئی اور کافی عرصہ ویران رہنے کے بعد موجود حکومت نے اقدامات اٹھائے اور وائلڈ لائف کے فنڈ سے  موٹو ٹنل از سر نو تعمیر کرتے ہوئے  سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا تھا، یہاں ملک بھر سے سیاح جنت نظیر وادی کا رخ کرتے ہوئے ڈونگاگلی گلیات سے اور ایوبیہ سے سیاح  داخل ہوتے ہوئے پائپ لائن ٹریک میں سیر تفریحی کرتے ہوئے محظوظ ہو رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق گلیات کو ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام بنانے کیطرف  کوشاں ہے، سیاحت کے فروغ سے موجودہ حکومت معاشی بدحالی پر بھی قابو ڈال سکتی ہے ۔

موٹو ٹنل کو سیاحوں کے لئے کھولنے کی تقریب میں ٹریک ایریا ء کو بڑھانےاور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا کہا گیاتھا ۔سیاحوں کا مطالبہ ہے کہ موٹو ٹنل ایریاء میں سیاحوں کی سہولت کے لئے واش رومز کی اشدضرورت ہے ،فوری قدامات اٹھا کر انہیں تعمیر کیا جائے۔