ملتان؛ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے کمپنی کی  گاڑیوں پر مشتمل فلیٹ مارچ

32

ملتان، 20جولائی(اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے کمپنی کی  گاڑیوں پر مشتمل فلیٹ مارچ،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے ڈمپر میں بیٹھ کر فلیٹ مارچ کی قیادت کی اور منیجر آپریشنز داؤد مکی اور میونسپل ایمپلائز ورکرز ویلفئیر یونین کے سیکرٹری جنرل سمیع اللہ بھی ڈمپر میں  ہمراہ تھے۔

  فلیٹ مارچ گھنٹہ گھر،ڈیرہ اڈا،وہاڑی چوک اور چوک کمہارانوالہ کے  راستے چونگی نمبر9  پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ فلیٹ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ  عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے لئے ایم ڈبلیو ایم سی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فلیٹ مارچ سے ہمارے ورکرز کے اندر بھی نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے ، عید پلان کا ٹاسک نبھانے کے لئے ہمارے ورکرز تازہ دم ہیں، ایم ڈبلیو ایم سی عیدالاضحیٰ پر بہترین کارکردگی کا مظاہر کرکے  شہریوں کے دل جیتے گی۔

ڈپٹی منیجرز انوارالحق، حبیب اللہ ظفر اور بلال بھٹہ بھی ہمراہ تھے۔