اٹک، 20 جولائی(اے پی پی) : صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے مویشی منڈی اٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور عوام سے بات چیت کی۔
اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ منڈیاں عوامی سہولت کے لیے قائم کی گئی ہیں جبکہ عیدکے موقع پر عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں،اپنی کورونا ویکسینیشن کروائیں اور زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں مویشی منڈیوں میں کئے جانے والے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر نے افسران کو تاکید کی کہ منڈی میں آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی قسم کی لاپروائی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر عید الاضحی کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔











