اوکاڑہ،20جولائی (اے پی پی): کلین اینڈ گرین پاکستان اور مون شجرکاری کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ میں ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن پروفیسر مسعود فریدی، پی ٹی آئی کے رہنماٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق،پرنسپل پروفیسررضااللہ حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز رائے ممتاز علی ،معروف کمپیئر پروفیسر ریاض خان،وائس پرنسپل پروفیسر محمدارشد، پروفیسرراﺅ ریاض، پروفیسر نذر محمد، پروفیسر راﺅ اعجاز ، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری نے مشترکہ طور پر پودے لگا کر مہم کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے حفیظ اللہ بلوچ ، اعجاز شاہ ، آصف گجرودیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں کالج لائبریری ہال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کالج سٹاف کو شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔











