رینالہ خورد؛ 40 فٹ گہرے کنویں میں گرے بچے کو ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا

36

 رینالہ خورد،22جولائی(اےپی پی):  نواحی گاؤں 12 فور ایل کے قریب 8 سالہ بچہ تقریباً 40 فٹ زائد گہرے کنویں میں گرگیا۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئی،  ڈرٹ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچہ کو کنویں سے بحفاظت باہر نکال لیا ،کنویں سے بحفاظت باہر نکالنے کے بعد متاثرہ بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بچے کے ورثاء نے ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جن کے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت بچے کی جان بچی گئی۔