اٹک میں آزاد کشمیر الیکشن کیلئے پولنگ جاری،دو حلقوں کیلئے 4065 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

55

اٹک،25جولائی (اے پی پی): آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں، ایل اے 39 جموں 6 کے لئے ضلع اٹک میں 23 پولنگ سٹیشن اور ایل اے 44 ویلی 5وادی کیلئے 5 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، ضلع بھر میں 56 پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں ،جہاں 4065 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اٹک نورالخطاب اور ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کررکھے ہیں، ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے ضلع بھر میں پولیس نفری تعینات کررکھی ہے۔

 الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں، پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا۔

ایل اے 39 جموں 6 کے لئے 13امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کی خاتون امیدوار شازیہ نیاز راجہ، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر راجہ محمد صدیق، پی پی پی کے چوہدری فخر زمان سمیت امجد خورشید، راجہ سلمان صدیق، راشد محمود، عائشہ مصطفی، عبدالرحمن، محمد امین چغتائی، محمد وحید، مرزا تجمل حسین جرال، نذر عباس شاہ، وجاہت الیاس شامل ہیں اسی طرح ایل اے 44 ویلی 5 وادی میں بھی 13 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کے بشیر احمد خان، مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری، پی پی پی کے محمد راشد اسلام سمیت جاوید اقبال بٹ، خوشحال عباسی، سردار محمد عثمان خان عباسی، سعد مجید بزمی، ظفر اقبال قریشی، کامران حمید، مہر انساء، نصیر اللہ خان درانی، وقار حسین ڈار شامل ہیں

 ایل اے 39 جموں 6 کے کل ووٹروں کی تعداد 3989 ہے اس حلقہ میں 23 پولنگ اسٹیشن، 46 پولنگ بوتھس جس میں تمام مشترکہ ہیں جہاں خواتین اور مرد اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول اٹک میں 2 پولنگ بوتھ پر 134 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماڑی کنجور میں 2 پولنگ بوتھ پر 98 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اکھوڑی میں 2 پولنگ بوتھ پر 4 ووٹ، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول حسن ابدال میں 2 پولنگ بوتھ میں 70 ووٹ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 فتح جنگ میں 2 پولنگ بوتھ میں 116 ووٹ، گورنمنٹ ہائی سکول قطبال میں 2 پولنگ بوتھ پر 232 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حطار میں 2 پولنگ بوتھ پر 76 ووٹ، گورنمنٹ ہائی سکول باہتر میں 2 پولنگ بوتھ پر 141 ووٹ، گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ میں 2 پولنگ بوتھ پر 133 ووٹ، گورنمنٹ ہائی سکول نیکا میں 2 پولنگ بوتھ پر 156 ووٹ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اچھرال میں 2 پولنگ بوتھ پر 36 ووٹ، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول حضرو میں 2 پولنگ بوتھ پر 142 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈی گھیب میں 2 پولنگ بوتھ پر 559 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اخلاص میں 2 پولنگ بوتھ پر 455 ووٹ، گورنمنت بوائز ہائی سکول کسراں میں 2 پولنگ بوتھ پر 306 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکی میں 2 پولنگ بوتھ پر 191 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول جنڈ میں 2 پولنگ بوتھ پر 367 ووٹ، گورنمنٹ ہائی سکول دومیل میں 2 پولنگ بوتھ پر 89 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھٹہ میں 2 پولنگ بوتھ پر 63 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بسال میں 2 پولنگ بوتھ پر 170 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سگھری میں 2 پولنگ بوتھ پر 213 ووٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ناڑہ میں 2 پولنگ بوتھ پر 181 ووٹ، ایل اے 44 ویلی 5 وادی میں جہاں 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے میں 10 پولنگ بوتھ پر 76 ووٹ ہیں جن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایم سی اٹک میں 2 پولنگ بوتھ پر 11 ووٹ، گورنمنٹ ہائر سکینڈی سکول حسن ابدال میں 2 پولنگ بوتھ پر 19 ووٹ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 فتح جنگ میں 2 پولنگ بوتھ پر 11 ووٹ، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول حضرو میں 2 پولنگ بوتھ پر 2 ووٹ، گورنمنٹ ہائر سکول نمبر 1 پنڈی گھیب میں 2 پولنگ بوتھ پر 33 ووٹ ہیں۔

  ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانان پر یہ واضح کررکھا ہے کہ الیکشن عمل کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ضلع بھر میں قائم 23 پولنگ سٹیشنز پر 500 کے قریب پولیس افسران اور جوانان متعین کیے گئے ہیں جن میں ایلیٹ کمانڈوز بھی شامل ہیں جو کہ پولنگ عمل کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ پولنگ میٹریل کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔