خوشاب، 25جولائی(اے پی پی):ضلع بھر مین آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن کے سلسلہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، خوشاب میں کل ووٹرز کی تعداد 1075ہے اوراس حوالے سے 4پولنگ اسٹیشن بنائے گئےہیں جن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گیے ہیں اور واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ہیں الیکشن ڈے پر ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ کے آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔
ڈی پی او محمد نوید نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ الیکشن آزاد جموں و کشمیر کے سلسلہ میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملہ کو ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔











