رحیم یار خان،25جولائی(اے پی پی): آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلہ میں ضلع بھرمیں انتخابی عمل جاری ہے جہاں 144 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، آزاد کشمیر کے دو حلقوں ایل اے 34 جموں اور ایل اے 42 کشمر ویلی کے لیئے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور قواعد وضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہے، ماسوائے ووٹرز کے غیر متعلقہ افراد کا پولنگ اسٹیشن کی دوسومیٹر حدود میں داخلہ ممنوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل نہایت پر سکون ماحول میں جاری ہے،خواتین اور مرد ووٹرز کے لیئے علیحدہ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔
ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظام اور سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔











