آزاد کشمیر انتخابات میں عوام کا رجحان پی ٹی آئی کی طرف زیادہ ہے؛سہیل شجاع مجاہد

60

مظفرآباد،25جولائی(اے پی پی): سابق صدر جموں کشمیر جوائنٹ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل شجاع مجاہد نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں عوام کا جوش وجذبہ دیدنی ہے جبکہ ٹرن آؤٹ بھی بہت اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات بھی حوصلہ افزا ہیں۔

سہیل شجاع نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں عوام کا رجحان پی ٹی آئی کی طرف زیادہ ہے۔