وہاڑی، 25جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللّہ خان نیازی کے ہمراہ مختلف پولنگز سٹیشنز کا دورہ کیا اور ووٹنگ کے عمل اور سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے 123 ووٹرز کے لیے 5 پولنگ اسٹیشنز پر 9 پولنگز بوتھ قائم کئے گئے تھے، ڈپٹی کمشنر نے آج ہونے والے تمام انتظامات کو بہترین قرار دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی نے بھی سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔











