سیالکوٹ؛ پولنگ اسٹیشن پر اسلحہ کی نمائش و دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتار،اسلحہ برآمد

50

سیالکوٹ، 25 جولائی (اے پی پی ): پولنگ اسٹیشن پر اسلحہ کی نمائش و دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتار، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9ایم ایم 3میگزین اور 40 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ پھوکلیان کی حدود میں پولنگ اسٹیشن شاہ پور پر ووٹ کاسٹ کرنے آنے والے مشکوک شخص سے پسٹل 9ایم ایم 3میگزین اور 40 گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزم اعظم اقبال ولد محمد اقبال سکنہ شاہ پور کو اسلحہ کی نمائش کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے تھانہ پھوکلیان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 آزاد کشمیرانتخابات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے  اسلحہ پاس رکھنے یا اسلحہ کی  نمائش کرنے پر دفعہ 144 نافذ ہے