ڈپٹی اسپیکر موسیٰ خیل 3روزہ  دورےپر تحصیل درگ پہنچ گئے

45

موسیٰ خیل ،26 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی ا سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل تین روزہ دورے پر تحصیل درگ پہنچ گئے۔ ڈپٹی ا سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان کا درگ کی حدود میں داخل ہوتے ہی ایک بڑے استقبالی جلوس نے نعروں کے گونج میں استقبال کیا۔ وہ جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچ گئے ،جہاں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کریں گے،  پی ٹی آئی ورکروں ، نوجوانوں اور عوام کا جوش وخروش قابل دید ہے۔