جنرل سیکریٹری پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے نجوت سنگھ سدھو کو کانگریس پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی

55

شکر گڑھ، 26 جولائی (اے پی پی): جنرل سیکریٹری پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی، سردار امیر سنگھ نے نجوت سنگھ سدھو کو کانگریس پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، کرتار پورراہداری کو کھلوانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سردار امیر سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ نجوت سنگھ سدھو، سکھ قوم کا مان ہیں۔ بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 22 مارچ 2020 سے بند ہے، نجوت سنگھ سدھو بھارتی جانب سے راہداری کھولنے میں کردار ادا کریں۔ کرتار پور راہداری منصوبے میں نجوت سنگھ  سدھو نے اہم کردار ادا کیا تھا، کرتار پورراہداری کی فعالیت سکھ قوم کا بنیادی حق ہے،  22 ستمبر کو بابا گورو نانک کی  برسی پر بھارت راہداری کھول دے۔