سکھر،26جولائی (اے پی پی ): شاہی بازار میں چوری کی بڑی واردات،تھانہ بی سیکشن کی حدود میں یوسف مارکیٹ میں تالا توڑ گروپ نے تالے توڑ کر8 دوکانوں کا صفایا کر دیا اور ہزاروں روپے نقدی چورا کر فرار ہوئے ۔ ڈی ایس پی سٹی الہی بخش سومرو نے اے ایس آئی کو معطل کردیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔











