کورونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،15 روز کیلئے گوادر میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیاہے ، لیاقت شاہوانی

48

کوئٹہ۔27جولائی (اے پی پی )ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتاجارہاہے،15 روز کیلئے گوادر میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلوچستان میں عید کے بعد کیسزاضافے ہوا ہے، سندھ حکومت نے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے،کراچی کیسز میں اضافے پر بلوچستان حکومت تشویش میں مبتلا ہے، کراچی میں کیسز میں اضافے سے بلوچستان کو خطرہ ہے کیونکہ کراچی سے روزانہ کئی لوگ بلوچستان سفر کرتے ہیں ،آزاد کشمیرانتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارک باد دیتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں کیسز کی پھیلاو کی شرح 11 فیصد سے بڑھ سکتے ہیں، ایران میں کیسز میں اضافے کے بعد بلوچستان کے متصل سرحدی علاقوں میں بھی کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کے ایران سے سرحدی علاقوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا کیلئے الگ ہسپتال کا انتظام نہیں ہے لوگ احتیاط کریں، کورونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنا ہے ، سندھ میں 85% فیصد کورونا کے کیسز ویکسینشن نا کرانے والوں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیچ میں 250 سلینڈر بیجھوادیا ہے،گوادر میں ویکسینشن نا کرانے والوں افراد کے خریداری پر پابندی لگادی گئی ہیںکوئٹہ میں تاجربرادری ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ اگر کورونا کی شرح 20% فیصد تک پہنچ گئی تو مکمل لاک ڈاﺅن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا، ملکی سطح پر ویکسینشن نا کرانے والوں پر پابندی سخت کردی گئی ہیں،ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافے پر تشویش ہے،ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ مری آباد اور مستونگ میں جنسی زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ روز ملکی تاریخ کا پہلاوومن ٹورنمٹ کا آغاز کیا گیا،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ تعمیر پروجیکٹ پروسز میں ہے۔ کوچز ڈرائیو کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔