دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے؛ وزیراعظم عمران خان

43

اسلام آباد،28 جولائی(اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا  کے ساتھ شامل ہوئی توملک بھر میں خود کش حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا تاہم  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے۔