اے پی پی، یکم اگست( کراچی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ امور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سابق ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ کے گھر گئے اور ان کی بہن کے انتقال پررنج و افسوس کا اظہار کیا اور اُنکے ورثاءسے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندیاور ایصالِ ثواب کے لیئے دعا کی ، ملاقات کے اختتام پر سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا ۔











