بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

69

کوئٹہ،02 اگست (اے پی پی ): سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا کر بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان راشد رزاق، ڈاکٹر آفتاب کاکڑ اور دیگر اعلئ حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا کہ بلوچستان کو پولیو فری صوبہ بنانا ہمارا مشن ہے اور بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر  بہترین قومی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔