ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)عمران قریشی کی زیر صدارت ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

48

لودھراں، 02 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)عمران قریشی کی زیر صدارت ضلعی سطح پر مرکزی ریونیو خدمت کچہری اراضی ریکارڈ سینٹر لودھراں میں منعقد ہوئی۔  ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنرلودھراں سیدہ آمنہ مودودی و دیگر نےشرکت کی۔ ریونیو سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران و ملازمین بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موجود تھے۔   ڈپٹی کمشنر عمران قریشی خودریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام کے مسائل کے حل لئے موجود رہے اور  یونیو سروسز، اور محکمہ مال سے متعلق عوامی شکایات کی سماعت کی۔

           ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں پر ریکارڈ کی درستگی کے لیے افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو ایک ہی چھت تلے ریونیو سروسزفراہم کی جا رہی ہیں۔ کرپشن کی روک تھام اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ہرمہینے کے پہلے ورکنگ ڈے پر ریونیو عوامی خدمت مراکز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔  عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل نہایت سہل بنایا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں مختلف محکموں کے حوالے سے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔