ملتان ڈویژن میں جشن آزادی شجرکاری مہم بھرپور انداز سے جاری

25

 ملتان،03 اگست(اے پی پی): ملتان ڈویژن میں جشن آزادی شجرکاری مہم بھرپور انداز سے جاری، پائلٹ سکول میں مالی کے ننھے بیٹے نے شجرکاری کا مہم کا افتتاح کیا، کمشنر جاوید اختر محمود، چئیرمن پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا شریک ہوئے۔

کمشنر نے سکول کے طالب علموں کے ہمراہ پودا لگایا اور کہا کہ ہمارے نونہال ہمارا سرمایہ ہیں، انکی شجرکاری مہم میں شمولیت مہم کی کامیابی کی ضامن ہے کمشنر نے کہا کہ ہر طالب علم کو شجرکاری میں اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے اور کہا نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ اس موقع پر اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان کو سر سبز بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ شفقت رضا نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر سیکنڈری محمد سلیم خان، ڈی ای سیکنڈری محمد اقبال، پرنسپل حاجی جہانگیر احمد، ڈی او ایلمنٹری راؤ جاوید رفیق بھی اس موقع پرموجود تھے۔