بہاولنگر / پلانٹ فار پاکستان کلین اینڈ گرین مون سون شجرکاری مہم

41

بہاول نگر، 03 اگست(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پلانٹ فار پاکستان  کلین اینڈ گرین مون سون شجرکاری مہم کے سلسلےمیں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے بہاولنگر میں نرسنگ سکول کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ اس موقع پر پرنسپل و سٹاف  نرسنگ سکول محکمہ جنگلات و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہمارے ماحول کے تحفظ میں اہم ترین کردارادا کرتے ہیں، شجرکاری مہم میں حکومت کے ساتھ ہر شہری کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں ایک لاکھ57ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، جنوبی پنجاب کی آب و ہوا زیادہ تر خشک ہے اس لئے یہاں خشک آب و ہوا کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے حامل مقامی درختوں کی شجرکاری کی جائے اور ان علاقوں میں آب و ہوا کو مدنظر رکھتے ہوئے بیری، شیریں، سوہانجنا، کیکر، پھلائی، کھجور، ون، جنڈ اور فراش کے درخت لگائے جائیں اور اسکےساتھ آم کا درخت بھی جنوبی پنجاب کے موسم کے مطابق موزونیت کا حامل ہے لہذا محکمہ جنگلات اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کرے تاکہ مقامی درخت پروان چڑھیں۔