پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ جولائی میں 1788 افراد کو مدد فراہم کی

46

ملتان،04اگست(اے پی پی): ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ جولائی میں شاہرات پر سفر کرنے والے1788 افراد کو مدد فراہم کی۔ شاہراوں پر تیزرفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے541 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے 13 مقدمات درج کرکے 02 گن، 11 پسٹل 60 گولیاں برآمد کیں۔ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 مقدمات درج کرکے 193 لیٹر شراب اور 500 گرام چرس  برآمد کی جبکہ دیگرمختلف کے نوعیت 125 مقدمات بھی درج کروائے۔

علاوہ ازیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 08 عدد موبائل مالیتی  ایک لاکھ 20ہزار روپے ، ایک بکرا مالیتی 20 ہزار روپے، چوری شدہ لکڑی مالیتی 2لاکھ ۔اس کے علاوہ 12  گم شدہ بچوں کو ان کے وارثان کے حوالے کیا۔

ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہما نصیب نے کہا کہ تمام انچارچ پوسٹس وگشت افسران اپنے ایریا میں مؤثر گشت کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائیں۔ عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہیلپ و رہنمائی فراہم کریں، پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124 آپ کی مدد و رہنمائی کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔