ملتان؛آر پی او سید خرم علی کا یوم شہداء پولیس پر پولیس لائن کا دورہ ، یاد گار شہداء پر حاضری دی

48

ملتان، 04 اگست (اے پی پی): ملتان بھر  آج  یوم شہدائے پولیس ہر سال کی طرح عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن کا دورہ کیا اور یاد گار شہداء پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم  کے بقا کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں  ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملتان ریجن کے  ان تمام شہداء کے نام ہے جنہوں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا۔

 اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر منیر مسعودمارتھ، ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم،ایڈیشنل ڈی آئی جی سعدیہ سعید ودیگر افسران بھی آر پی او کے ہمراہ تھے۔

قبل ازیں پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آرپی او ملتان سید خرم علی کو سلامی دی۔