بہاولنگر،04اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں 9 دوکانیں سیل کرکے 5 افراد کو گرفتار کیا اور متعدد دوکانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کا واحد حل ایس او پیز پر عملدرآمد ہے، لوگ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقنی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کئے گئے کرونا ویکسینیشن سنٹرز میں جاکر کرونا ویکسینیشن کرائیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











