پاراچنار؛یوم شہدائے پولیس پر تقریب،شہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی

25

پاراچنار، 04 اگست(اے پی پی):صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا  اورشہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی۔

پولیس لائن پاراچنار میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف کرم پولیس کی جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب میں شہدا کے لواحقین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس شہدا کے لواحقین نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر قسم قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔

اس سے قبل پولیس لائن میں شہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی اور شہدا کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 بعد ازاں ڈی پی او طاہر اقبال،ڈی ایس پی کریمان علی اور آر آئی انسپکٹر مظہر علی، پے آفیسر مجاہد حسین مختلف علاقوں میں شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور شہدا کی قبروں پر پھولوں کے گلدستے چڑھائے اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔