مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کیخلاف پوری قوم یکذبان،ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں یوم استحصال کشمیر پر ریلی نکالی گئی

39

ٹوبہ ٹیک سنگھ،05 اگست(اے پی پی): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کیخلاف پوری قوم یکذبان ہو گئی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر پر ریلی نکالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ایم پی اے سعید احمد سعیدی کی زیر قیادت ریلی تحصیل کونسل سے شروع ہوکر ڈی سی کمپلیکس پہنچ کراختتام پذیر ہوئی، ریلی میں سرکاری افسران،سول سوسائٹی،پی ٹی آئی عہدیداران،شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔شرکاء ریلی کا سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارت کیخلاف احتجاج،کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے آغاز سے قبل سائرن بجایا گیا،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، شرکاء ریلی نے بھارت کیخلاف اور کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ڈی سی عمر جاوید نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی کشمیر میں اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ ہے ،وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔