یوم استحصال کشمیر؛ حیدرآباد میں ریلی کا انعقاد، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت

120

حیدرآباد، 5 اگست (اے پی پی): مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف منعقدہ یوم استحصال کے موقع پر ڈپٹی کمشنر  فواد  غفار سومرو اور ایڈیشنل کمشنر  طاہر علی میمن کی سرپرستی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی  کیلئے ایک خصوصی تقریب  ڈی سی آفس حیدرآباد شھباز بلڈنگ کے احاطے منعقد کی گئی ۔ پاکستان کے قومی ترانہ اور کشمیری ملی نغمہ کے بعد تقریب کے شرکاءبشمول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، اے سی ہیڈ کوارٹر  منظور لغاری، اے سی  جنرل عبدالغفار شیخ اور اے سی روینیو سرہان اعجاز ابڑو کے علاوہ  محکمہ روینیو، تعلیم, محکمہ  اطلاعات  کے متعلقہ افسران اور سماجی تنظیموں کے  اراکین نے ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر  کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے تحریر تھے۔