اسلام آباد ، 06 اگست (اے پی پی ): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کامیاب جوان پروگرام کے تحت کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کا پیسہ ٹیکس دہندگان اور عوام کا پیسہ ہے ،سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا ۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔











