کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے مختلف پروگرامز لا رہے ہیں : عثمان ڈار

15

اسلام آباد،06 اگست (اے پی پی ):  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان  عثمان ڈار  نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کا ڈیٹا مرحلہ وار پبلک کر رہے ہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام صرف ایک قرضہ سکیم کا نام نہیں ، اس کے تحت نوجوانوں کے لئے مختلف پروگرامز لا رہے ہیں ۔