ملتان؛ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کا محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ ، تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کر دی

44

ملتان، 07 اگست (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ محرم الحرام سے قبل سکیورٹی و روٹس کی بحالی کے انتظامات مکمل کرنے کیلئے پرعزم، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد  نے ماتمی جلوسوں و مجالس کے روٹس پر تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل  کی  ہدایت  کر  دی ۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر  نے ضلعی محکموں کے ہمراہ روٹس کا ہنگامی دورہ کیا ،اے سی سٹی نے ماتمی لائسنس داران کے ہمراہ روٹس پر جاری سکیموں کی انسپکشن بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق تمام روٹس پر مقررہ وقت تک ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے ۔ روٹس پر لائٹنگ،کارپیٹنگ اور صفائی سمیت تمام مثالی انتظامات کئے جائیں گے،میونسپل کارپوریشن کو کل سے تمام روٹس پر تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دیا ہے۔

 اہل تشیع مسلک کے رہنماؤں مزین چاون،خاور بھٹہ سمیت دیگر نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔