نوشہرہ ورکاں،08اگست (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں پریس کلب رجسٹرڈ کے آفس کی شاندار افتتاحی تقریب آفس پریس کلب میں منعقد ہوئی،افتتاحی تقریب میں چئیرمین عشرزکوۃ پنجاب چوہدری بلال اعجاز،اسسٹنٹ کمشنر عمران صفدر وڑائچ،ڈی ایس پی خالد اسلم جٹھول، میاں محمد جاویدایڈوکیٹ،ڈاکٹر عرفان ریاض،تحصیل صدر پی ٹی آئی صائم شہزاد گجر مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں انچارج ریسکیو 1122 عرفان موسی ، حاجی رانانثار احمد،شیخ شفیق یعقوب، طارق محمود چیمہ،میاں ذیشان شبیر، میاں محمد رمضان ، راؤ عمران سیعد، شیخ حمزہ عطاءاللہ،شیخ شفیق بشیر، حافظ شہزاد محمود ،سمیت معززین شہر اور عہدیداران و ممبران پریس کلب نے شرکت کی!!!
تقریب میں چئیرمین پریس کلب میاں عبدالوکیل نے بالخصوص سابق اسسٹنٹ کمشنر راشداقبال سمیت دیگرمہمانان گرامی کاشکریہ اداکیا،حافظ محمد قاسم مصطفائی نے اس پر مسرت موقع پر بانیان پریس کلب ڈاکٹر محمد اشرف مرحوم،میاں شوکت علی انجم مرحوم،چوہدری سیف اللہ میجر مرحوم کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے لیے دعائے خیر بھی کروائی۔
پریس کلب رجسٹرڈ 1987 سے نوشہرہ ورکاں میں صحافت کے میدان میں سرگرم عمل ہے اور آج معزز ممبران نے اپنی جیب اور چند معززین علاقہ و شہر کے تعاون سے نوشہرہ ورکاں میں اپنے آفس کی تعمیر کا مرحلہ مکمل کیا، جو پریس کلب آفس نوشہرہ ورکاں کے شعبہ صحافت سے وابستہ تمام افراد کا آفس ہے۔
اس موقع پرممبر پریس کلب رانا بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے آفس کے قیام میں سابق اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی کاوشیں شامل ہیں اور وہ پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے تمام ارکان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔











