اوکاڑہ،08اگست (اے پی پی): پاکستان انجینئرز کونسل ایسوسی ایشن کے 2021تا2024 چار سالہ مدت کےانتخابات کے سلسلہ میں ساہیوال ڈویژن کے 880 ووٹرز کے لئے صمدپورہ روڈ پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ سٹی کیمپس میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیاجہاں شیڈول کے مطابق مورخہ 08 اگست بروز اتوار صبح 9 بجے پولنگ کا آغاز ہوا اور 5بجےشام تک 188ووٹرز نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئےچیئرمین, سینئروائس چیئرمین اور چاروں صوبوں سے ایک ایک وائس چیئرمین کے لئے ووٹ کاسٹ کئے۔ووٹنگ کے دوران پر امن ماحول اور ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماو ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے بھی پولنگ اسٹیشن کے باہر انتظامات کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق ابھی تک ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔











