وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس

26

لاہور، 8 اگست (اے پی پی): اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے اہم اجلاس کے موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے پاکستان میں بھائی چارے، یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہےمذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا علاوہ ازیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی علما نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کی ہیں چنانچہ حکومت علماء کرام کی خدمات کی قدر کرتی ہے پاکستان ہم سب کا سانجھا ہےاختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر ہی وطن کا قرض اتار سکتے ہیں عثمان بزدار نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیئےمذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پرامن فضا کو یقینی بنانے کیلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہےاخوت و بھائی چارے اور رواداری کی فضا قائم کرکے ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگااس موقع پر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء کرام سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور اس حوالے سے حکومت کے ساتھ تعاون کو اپنا قومی فرض سمجھیں مولانا راغب نعیمی نے کہا کہ گزشتہ محرم الحرام میں حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات کے باعث بھائی چارے اور  مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم  رہی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شرکا کو بتایا کہ انھوں نے مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے رحیم یار خان کے علاقے بھونگ کا دورہ کیا ہے کیونکہ مشائخ اور علماء کا کردار دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے ملک دشمن اور امن دشمن عناصر سے خبردار رہنا ضروری ہے صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے جس سے مزید اعتماد حاصل ہوا ہے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی مذمت بھی کی گئی اور اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 اس اہم اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، پیر سید سعید الحسن شاہ،وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی،پارلیمانی سیکرٹری اوقاف تیمور علی لالی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر سید ناظم حسین شاہ، مولانا محمد راغب حسین نعیمی، سید یاور عباس بخاری، علامہ کرامت عباس حیدری، علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر، ابو حفص محمد غیاث الدین،پیر رضا محی الدین، سیکرٹری اوقاف، ڈی جی اوقاف اور علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔