اسلام آباد، 09 اگست (اے پی پی ): وزیر اعظم کے نماٸندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آٸندہ جمعتہ المبارک یوم وحدت کے طور پر منایا جائے گا، ملک و قوم کو وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مندر میں توڑ پھوڑ کی تمام مکاتب فکر کے علماء نے مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو آٸین میں حقوق حاصل ہیں، کسی گروہ کو یہ حق غصب نہیں کرنے دیں گے۔











