ایبٹ آباد، 09 اگست (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد عمران خان یوسفزئی کی ہدایات پر اسٹیشن انچارج ملک ذیشان علی نے آج نتھیاگلی میں زیر تعمیر ریسکیو 1122 کی نئی بلڈنگ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور باقی تعمیراتی کام کے حوالے سے کنٹریکٹر کو ہدایات بھی جاری کیں کہ کام پر تیزی کرکے جلد سے جلد تمام تعمیراتی کام مکمل کیا جائے تاکہ ادارہ اپنے بنائے گئے نئے دفتر میں فوری منتقل ہو کر اپنی فرائض منصبی اور بھی احسن طریقے سے انجام پائیں۔











