رینالہ خورد: محرم الحرام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس رینالہ خورد میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد

24

 رینالہ خورد، 9جولائی (اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خوردرضوان اشرف کی سربراہی میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انتظامیہ پولیس۔ریسکیو،سیکیورٹی اداروں،واپڈا، اور تمام مکاتب فکر کے افراداور علمائے کرام نے بھی کی۔ شرکت محرم میں جلوس کے راستوں پرپولیس کی طرف سے سیکیورٹی، انتظامیہ کی طرف سے  صفائیکے حوالے سے سہولتوں کاجائزہ لیا گیا ۔

جلوس کی سی سی ٹی کیمروں  سے نگرانی کی جائے گی۔انتظامیہ کی طرف سے لائٹس اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اے ایس پی رحمت اللہ،ڈی ایس پی رینالہ پولیس سرکل ظفراقبال ڈوگر نے شرکت کی۔