ملتان،10اگست(اے پی پی): آر پی او سید خرم علی نے ضلع وہاڑی اور خانیوال کا دورہ کیا۔ آر پی او نے تھانہ چھب کلاں خانیوال، تھانہ سٹی، صدر اور دانیوال وہاڑی کا معائنہ کیا اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی نے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔
آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور آر پی او نےتھانوں کی صفائی بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور انہوں نے حوالات میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
آر پی او نے فرنٹ ڈیسک اور تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اور تھانہ صدر وہاڑی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور کہا تفتیشی افسران میرٹ پر مقدمات پرکسو کریں۔











